PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Sep 29, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

سکھر: پاکستان ریلوے پریم یونین کے اعزاز میں استقبالیہ، سینکڑوں ملازمین کی شمولیت

admin
Last updated: July 1, 2026 2:04 pm
admin
Share
SHARE

سکھر (رپورٹ): پاکستان ریلوے ڈرائیورز ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام پاکستان ریلوے پریم یونین کے عہدیداروں کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے سینکڑوں ڈرائیورز اور ریلوے ملازمین نے شرکت کرتے ہوئے پریم یونین میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو اور دیگر رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے ڈرائیورز اور ملازمین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پریم یونین ہر فورم پر ریلوے ملازمین اور مزدور برادری کے حقوق کی مؤثر آواز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور عدالتِ عالیہ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں، ریلوے اسکولوں اور اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنا اور کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیاں کرنا دراصل نجکاری کے مترادف ہے، جس کی پریم یونین بھرپور مخالفت کرتی ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام ریلوے ملازمین کو مستقل کیا جائے اور آئندہ کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

خیر محمد تونیو نے کہا کہ ملازمین کے تمام مسائل متعلقہ حکام کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھائے جائیں گے تاکہ ریلوے کارکنوں کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے، ملازمین کے حقوق اور روزگار کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام TLA ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے، مقامی افراد کو روزگار میں ترجیح دی جائے، ریلوے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے، ریلوے کو جدید سہولیات اور وسائل فراہم کیے جائیں، خالی آسامیوں پر فوری اور شفاف بھرتیاں کی جائیں، جبکہ پنشنرز اور ملازمین کے تمام واجبات بھی فوری ادا کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے پریم یونین ہمیشہ مزدوروں کی مضبوط آواز رہی ہے اور ریلوے کی نجکاری کے ہر فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج اور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

تازہ ترین

Beyond Numbers, Exploring the Intricate Patterns of the Universe

7 Min Read
تازہ ترین

پی ایس ایل 11: پہلے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

1 Min Read
تازہ ترین

چین کے گاؤں میں غیرصوبائی شادی، بغیر نکاح رہائش اور حمل پر جرمانے عائد

1 Min Read
تازہ ترین

ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے پہلی بار انٹرویوز ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ

4 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?