PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Aug 12, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
دنیا

ایران: امریکا سے کچھ معاملات پر اتفاق، مگر اہم نکات پر ڈیل نہ ہو سکی

admin
Last updated: April 12, 2026 8:22 am
admin
Share
SHARE

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے تازہ مذاکرات میں کچھ معاملات پر دونوں فریقین کے درمیان اتفاق ہو گیا تھا، تاہم دو سے تین اہم مسائل کے باعث حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے بتایا کہ یہ مذاکرات گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے مذاکرات میں سب سے طویل تھے، جو تقریباً 24 سے 25 گھنٹے تک جاری رہے۔ ان کے مطابق اس طویل نشست کے دوران کئی نکات پر پیش رفت ہوئی، لیکن کچھ بنیادی اختلافات برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ متعدد امور پر دونوں فریق ایک مؤقف کے قریب پہنچ گئے تھے، لیکن چند اہم مسائل ایسے تھے جن پر اتفاق نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے ڈیل ممکن نہیں ہو سکی۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات پر بھی دونوں فریقین کے درمیان مختلف آراء موجود رہیں۔

اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ سفارت کاری ایک مسلسل عمل ہے اور اسے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ جاری رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ توقع رکھنا درست نہیں تھا کہ ایک ہی نشست میں مکمل معاہدہ طے پا جائے گا، اور حقیقت میں کسی کو بھی ایسی فوری کامیابی کی امید نہیں تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران خطے کے دیگر دوست ممالک، بشمول پاکستان، کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی حکومت، عوام اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عمل میں تعاون اور سہولت کاری فراہم کی۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

دنیا

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے میں کئی افراد ہلاک: طالبان وزارت داخلہ

1 Min Read
دنیا

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ معاہدے پر آج دستخط ہونے کا امکان

2 Min Read
دنیا

امریکی فوجیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے نامعلوم شخص نے 13 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے

2 Min Read
دنیا

آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی پر عالمی ردعمل، چین کی کھل کر مخالفت

3 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?