ہوم منسٹر سندھ ضیاء الحسن لنجار صاحب،آئی جی پی سندھ،ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی نے تمام کریمنلز کو پیغام دیا تھا کہ وہ جرم کی دنیا چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کر دیں تو ان کو رعایت دی جائے گی۔
سندھ حکومت اور سندھ پولیس کے ایسے پیغام کے بعد
سنگین مقدمات میں ملوث عادی چار مجرموں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔
ضلع گھوٹکی میں گورنمنٹ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدنام زمانہ مجرم ولی محمد عرف بابو،عیسو ولدیت دونوں گل حسن عرف گیلو شر سکنہ کچہ ایریا رونتی،نور حسن عرف نورل ولد جمال الدین عرف جمال سیلرو اور قربان ولد محمد سیلرو سکنہ گاؤں محبوب سیلرو والوں نے تھانہ شھید دین محمد لغاری پہ آکر خود کو پیش کردیا۔
ملزم ولی محمد عرف بابو ولد گل حسن عرف گیلو شر کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل، دہشتگردی، رہزنی ڈکیتی چوری اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کے (13) سے زائد مقدمات درج تھے۔
ملزم عیسو ولد گل حسن عرف گیلو شر کے خلاف ضلع گھوٹکی کے مختلف تھانوں میں قتل،ڈکیتی،رہزنی،چوری اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے (07) سے زائد کیسز داخل تھے۔
ملزم نور حسن عرف نورل ولد جمال الدین عرف جمال سیلرو کے خلاف قتل کے (02) کیسز داخل تھے۔
ملزم قربان ولد محمد سیلرو کے خلاف قتل کا (01) کیس داخل تھا۔
گرفتاری دینے والے ملزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس کے پیغام کے بعد اور پولیس کے خوف اور گھیراؤ تنگ ہونے کی وجہ سے ہم نے جرم کی دنیا چھوڑ کر عزت کی زندگی گزارنے کے لئے گرفتاری دے رہے ہیں ہمیں پولیس پہ مکمل اعتماد ہے اور ہمارے اوپر جو بھی مقدمات درج ہیں ہم ان کا عدالت میں سامنا کریں گے۔
گرفتاری دینے والے ملزمان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
گرفتاری دینے والے ملزمان نے دیگر مفرور ملزمان کو پیغام دیا ہے کہ عزت کی زندگی گزارنے کے لئے وہ بھی ہماری طرح اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیں اور عدالت میں اپنے کیسوں کا سامنا کریں۔
گرفتاری دینے والے ملزمان کا کریمنل ریکارڈ ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے