PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Wednesday, Aug 12, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
تازہ ترین

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری گل پلازہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے گزشتہ 28 گھنٹوں سے جاری ریسکیو آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ موقع پر موجود ڈپٹی کمشنر نے گورنر سندھ کو آگ بجھانے اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

admin
Last updated: January 19, 2026 1:23 pm
admin
Share
SHARE

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ 28 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا جس کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات نہایت تشویشناک ہیں اور یہ واقعہ اب ایک قومی سانحہ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت پہلی اور سب سے اہم ترجیح قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ضرور کیا جائے گا، تاہم فی الحال تمام توجہ جانیں بچانے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شہر کے تین بڑے بلڈرز سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ مارکیٹ کو بحال کیا جا سکے اور متاثرہ تاجروں کو جلد از جلد امداد فراہم کی جا سکے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ موقع پر 2,500 پانی کی بوتلیں فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ وہ ذاتی طور پر متاثرین کے لیے کھانے کا بندوبست بھی کریں گے جب تک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے عمارت کے اندر ایک حاملہ خاتون کی موجودگی کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کی محفوظ بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں بلکہ متاثرین کے مکمل ازالے کا وقت ہے۔

آخر میں گورنر سندھ نے کہا کہ وہ متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے رہیں گے جب تک انہیں ان کے نقصانات کا مکمل معاوضہ نہیں دیا جاتا اور جہاں بھی عوام کے لیے جانا پڑا، وہ وہاں جائیں گے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

تازہ ترین

دہلی ایئرپورٹ: سوئس ایئر طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، 6 مسافر زخمی

3 Min Read
تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں

1 Min Read
تازہ ترین

ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے پہلی بار انٹرویوز ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ

4 Min Read
تازہ ترین

ذیابیطس سے بچاؤ کی آسان ترین عادت، نئی تحقیق میں انکشاف

2 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?