PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Aug 11, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سکھر شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی کی بہتری اور شہری سہولتوں کو یقینی بنانے کے سلسلے میں میونسپل کمشنر سکھر پیر واحد بخش کی زیر صدارت آج مختلف محکموں کے عملے کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔

admin
Last updated: December 30, 2025 1:24 pm
admin
Share
SHARE

سکھر شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی کی بہتری اور شہری سہولتوں کو یقینی بنانے کے سلسلے میں میونسپل کمشنر سکھر پیر واحد بخش کی زیر صدارت آج مختلف محکموں کے عملے کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایڈوائزر ٹو میئر سکھر عابد علی انصاری، او ایس اسلام الدین شیخ، ڈائریکٹر ٹیکسز اعجاز انڑ اور دیگر متعلقہ افسران و اسٹاف بھی موجود تھا۔ میٹنگ میں شہر میں قائم ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور میونسپل کمشنر کی جانب سے عملے کو واضح اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ میونسپل کمشنر نے زور دیا کہ شہری سہولت اور شہر کے مجموعی نظم کو برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔ میٹنگ کے بعد میونسپل کمشنر پیر واحد بخش کی سربراہی میں، اینٹی انکروچمنٹ آفیسر بلاول کورائی کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں سٹی پوائنٹ، قاسم پارک، کوئنس روڈ، پریس کلب روڈ، مینارہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران ہوٹلوں اور دکانوں کے باہر غیر قانونی طور پر رکھا گیا سامان ضبط کیا گیا جبکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے چالان بھی کیے گئے۔ کارروائی میں اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹرز سہیل میمن، سہیل الطاف شیخ، جیئند شیخ، افضل چنہ سمیت دیگر عملہ شریک رہا۔ انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے سے گریز کریں، بصورت دیگر سامان ضبط کے ساتھ چالان بھی عمل میں لایا جائے گا۔ میونسپل کمشنر نے واضح کیا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف یہ کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے اور شہر کا مجموعی نظم بہتر بنایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے حصوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

3 Min Read
پاکستان

بینظیر بھٹو کی برسی، اعلیٰ حکومتی وفد شرکت کیلئے سکھر پہنچ پہنچ گیا

1 Min Read
پاکستان

کیماڑی: سائٹ اے پولیس کی کارروائی، سب انسپکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والا مطلوب ملزم گرفتار

3 Min Read
پاکستان

سکھر پولیس کی دس روزہ تابڑتوڑ کارروائی: جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

3 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?