PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Monday, Sep 28, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
کھیل

ایشز سیریز: انگلینڈ آسٹریلیا میں 15 برس بعد ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب

admin
Last updated: December 27, 2025 1:12 pm
admin
Share
SHARE

میلبرن: انگلش ٹیم آسٹریلین سرزمین پر 15 برس بعد ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے ہی روز انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز کا خسارہ تین ایک کردیا۔

دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 33 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ نے 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 24 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے برائیڈن کارز نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 40، زیک کرالی نے 37 اور بین ڈکٹ نے 34 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے جھے رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

انگلینڈ کی ٹیم 15 سال اور 19 ٹیسٹ میچوں کے بعد آسٹریلوی سرزمین پر جیتنے میں کامیاب ہوئی، پانچ ٹیسٹ میچوں کی سریزیز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بھی دوسرے ہی روز ختم ہو گیا تھا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

کھیل

فیفا کا تاریخی فیصلہ، افغان مہاجرین پر مشتمل ویمنز ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل گئی

2 Min Read
کھیل

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا دو روز میں اختتام، آسٹریلیا کو کتنا نقصان ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

2 Min Read
کھیل

بنگلہ دیش اگلے ماہ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا: کرکٹ بورڈ

3 Min Read
کھیل

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب

1 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?