PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Thursday, Aug 13, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سکھر سے پنوعاقل روٹ پر زائد کرایہ وصولی کا نوٹسسیکرٹری آر ٹی اے فیاض احمد منگی کا مختلف ویگن اسٹیشنوں کا اچانک دورہ

admin
Last updated: December 25, 2025 12:19 pm
admin
Share
SHARE

سکھر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری فیاض احمد منگی نے سکھر سے پنوعاقل جانے والی ویگنوں میں زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف ویگن اسٹیشنوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر سے پنوعاقل تک ویگن کا مقررہ کرایہ 100 روپے ہے، تاہم مسافروں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ بعض ویگن ڈرائیورز 130 روپے وصول کر رہے ہیں۔اچانک دورے کے دوران سیکرٹری آر ٹی اے نے پنوعاقل جانے والے مسافروں سے براہِ راست کرایوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، جس پر مسافروں نے تصدیق کی کہ ان سے مقررہ کرایے سے 30 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔ شکایات کی تصدیق کے بعد فیاض احمد منگی نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ویگن ڈرائیورز کو سخت وارننگ جاری کی۔سیکرٹری آر ٹی اے نے فوری طور پر ان مسافروں کو زائد وصول کی گئی رقم واپس دلوائی اور واضح ہدایات جاری کیں کہ آئندہ صرف حکومتی مقررہ کرایہ 100 روپے ہی وصول کیا جائے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر آئندہ کسی بھی ویگن ڈرائیور یا مالک نے مقررہ کرایوں سے زائد رقم وصول کی تو ویگن مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔فیاض احمد منگی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانا آر ٹی اے کی اولین ترجیح ہے، اور مسافروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی اور مسافروں کو مقررہ کرایوں پر سفر کی سہولت میسر ہوگی۔

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی

1 Min Read
پاکستان

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی عوامی شکایات پہ روہڑی میں سماجی برائیوں جوا کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیا گیا

1 Min Read
پاکستان

سکھر: زمین پر مبینہ قبضے، گھروں کو آگ لگانے اور پولیس کی جانبداری کے خلاف لکھن برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

3 Min Read
پاکستان

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

1 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?