میراتھن کے ذریعے نہ صرف دنیا میں ہمارا امن کا پیغام جائے گا بلکہ ہماری ثقافت اور کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا، کمشنر عابد سلیم قریشی اور ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کی پریس کانفرنس لوک سہائتا آرگنائزیشن کی جانب سے سکھر میں دوسری لوک سہائتا انٹرنیشنل میراتھن ریس کل ہوگی میراتھن ریس میں حصہ لینے کے لیے ملکی و غیر ملکی تین ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرالی ہے اس ریس میں مرد اور خواتین کے ساتھ صحافیوں کی دوڑ کی کٹیگری بھی شامل کی گئی ہے مردوں کی میراتھن ریس بیالس کلومیٹر سے زائد راستے پر محیط ہوگی مردوں کی ریس سکھر کے پبلک اسکول سے شروع ہوگی اور خیرپور کے شاہ حسین بائی پاس تک جائے گی اور پھر وہاں سے واپس سکھر پبلک اسکول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی خواتین کی ریس دس کلومیٹر تک ہوگی خواتین کی ریس پبلک اسکول سے شروع ہوکر سینٹرل جیل سکھر اور پھر واپس پبلک اسکول پہنچ کر ختم ہوگی جبکہ صحافیوں کی دوڑ پبلک اسکول سے شروع ہوگی اور گلوب چوک سے ہوتی ہوئی واپس پبلک اسکول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی میراتھن ریس کے حوالے سے لوک سہائتا کے چیئرمین ڈی آئی جی پیر محمد شاہ اور سکھر کے کمشنر عابد سلیم قریشی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس میرا تھن ریس کے ذریعے ہمارا نہ صرف کلچر دنیا کے سامنے آئے گا بلکہ ہمارا امن کا پیغام بھی دنیا تک جائے گا اس ریس میں نہ صرف سندھ یا ملک سے بلکہ یورپ، جاپان ، افریقہ ودیگر ممالک سے بھی ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جن کی رہائش کھانا پینا تک ہر سہولت مفت کی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ سکھر اور سندھ کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ یہ ایونٹ یہاں ہورہا ہے اور اب اس علاقے کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں وہ اس میراتھن میں حصہ لیں یا نہ لیں لیکن اس کو پروموٹ ضرور کریں ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں بیرون ملک سے کھلاڑیوں کی شرکت دنیا کے پاکستان پر اعتماد کا ثبوت ہے اور اس ایونٹ سے کھیلوں اور ثقافت کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں اور ٹریک کے قریب رہ کر اس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں
سکھر میں دوسری لوک سہائتا انٹرنیشنل میراتھن ریس کل ہوگی، تمام انتظامات مکمل، تین ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی ایتھلیٹس نے رجسٹریشن کرالی، مردو خواتین کے ساتھ صحافی بھی دوڑ لگائیں گے،
Share This Article
Leave a Comment