PAK JAZBO NEWS
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
pakjazbo.com
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, Aug 11, 2026
PAK JAZBO NEWSPAK JAZBO NEWS
Font ResizerAa
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Search
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
Follow US
پاکستان

سکھر میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو ساتھی فرار، اسلحہ برآمد

admin
Last updated: July 30, 2026 10:04 am
admin
Share
SHARE

سکھر: سکھر پولیس نے تھانہ سائیٹ ایریا کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد ایک مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فائرنگ کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سائیٹ ایریا کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ دہلی مسلم سوسائٹی کے قریب جرم کی نیت سے موجود مسلح ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوگیا. پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی. فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت شہریار عرف شیری بندھانی کے نام سے ہوئی ہے. پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا. پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں. زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے مکمل مجرمانہ ریکارڈ کی معلومات مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے بھی حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ اس کے خلاف درج مقدمات اور جرائم کی تفصیلات یکجا کی جا سکیں. دریں اثنا، ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کامیاب کارروائی پر تھانہ سائیٹ ایریا کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے.

Share This Article
Facebook
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

304.9kLike
343kFollow
844.87MFollow
40.49MSubscribe
39.5kFollow
WhatsAppFollow
ضمنی انتخاب پی ایس 30 خیرپور میں شفاف، آزادانہ اور پرامن پولنگ یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، کمشنر سکھر
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق
جرائم کے خاتمے اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تاجر برادری کا تعاون قابلِ قدر ہے: ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل
سکھر: مبینہ طور پر گھر پر قبضہ، راستہ بند کرنے اور پولیس کی عدم کارروائی کے خلاف کلہوڑو برادری کا احتجاج

You Might Also Like

پاکستان

عوام میں بدگمانیاں پھیلانے والے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں: بیرسٹر گوہر

1 Min Read
پاکستان

ضم شدہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس چھوٹ ختم، آج سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس نافذ

5 Min Read
پاکستان

پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2 Min Read
پاکستان

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے انفرا اسٹرکچر پر حملے سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا

1 Min Read
Facebook-f Twitter Youtube

Pak Jazbo News, Designed by Aashan Ashfaque

PAK JAZBO NEWS
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?