مودی حکومت کی جانب سے مشکلات میں گھرے اڈانی گروپ کو مبینہ مالی معاونت دیے جانے انکشاف ہوا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک تحقیقاتی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مودی حکومت نے ارب پتی صنعت کار گوتم اڈانی کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے سرکاری انشورنس کارپوریشن کے ذریعے 3.9 ارب ڈالرکی رقم اُن کی کمپنیوں کو منتقل کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری اہل کاروں نے اس منصوبے کی براہِ راست نگرانی کی جس کے تحت اڈانی گروپ کو سرمایہ فراہم کیا گیا۔
واضح رہے بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی پر گزشتہ سال امریکی حکام نے رشوت اور فراڈ کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد مغربی بینکوں نے انہیں قرض دینے سے گریز کیا۔